Displaying Question's 1 - 7 of 90 [Total 13 Pages]
سوال:میرا سوال یہ ہے کیا نماز پڑھتے ہوئے آپ کو لگے کہ کوئی آپ کی جوتی اٹھا کر لے جا رہا ہے تو کیا نماز توڑ دینی چاہیے اور اسے روکنا چاہیے؟ جواب:نماز پورے خشوع خضوع سے ادا کرنی چاہیے اور توجہ جوتی کی بجائے اللہ تعالی کی طرف مبزول ہونی چاہیے۔570 سوال:میں جس آفس میں کام کرتا ہوں اس میں نماز کا اہتمام کیا جا تا ہے لیکن دیکھا یہ گیا ہے کہ نماز کے وقت جو بھی موجود ہوتا ہے وہ امامت کروانا شروع کر دیتا ہے چاہے اسکی داڑھی ہے یہ نہیں چاہے اسے دین کے بارے میں صحیح علم ہو یا نہ ہو۔ کیا امامت کروانے کے لیے کوئی شرط نہیں یا ہر کوئی امامت کروا سکتاہے؟ جواب:اگر چہ بہتر بات تو یہی ہے کہ وہ نماز پڑھائے جس کو قرآن زیادہ یاد ہے اور جو سنت کا علم رکھنے والا ہولیکن اگر قرآن اور سنت کا علم رکھنے والا لیٹ ہو جائے تو ایسی صورت میں پھر دوسرا میسر بندے کو نماز ادا کروانی چاہیے۔571 سوال:میں نے سنا ہے کہ ہر وہ چیز جو مردوں سے مشہابت کرتی ہے وہ عورتیں اتروا سکتی ہیں کیا یہ صحیح ہے جیسا کہ چہرے کے غیر ضروری بال جن سے مردوں کی مشہابت ہو۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میر بھنویں بہت گھنی ہیں کیا ان کو ہلکہ کروانا جائزہے اور خاض طور پر میری بھنویں پیشانی پر ملی ہوئی ہیں کیا میں ان کو ٹھیک کروا سکتی ہوں؟ جواب:یہ بات درست ہے کہ مردوں سے مشہابت والے بال اتروائے جا سکتے ہیں لیکن بھنوو میں مردوں کی مشہابت والی کوئی بات موجود نہیں۔ خوبصورتی کے لیے چہرے کے بال نوچنے سے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے اس لیے اسکام سے پرہیز ہی کرنی چاہیے۔553 سوال:اگر لڑکی کی ماں لڑکی کی شادی پر راضی نہ ہو لیکن باقی خاندان والے راضی ہو تو کیا شادی ہو سکتی ہے؟ جواب:نکاح کے لیے لڑکی کے ولی کی ضرورت ہوتی ہے اگر لڑکی کا ولی راضی ہے اور ماں نہیں مانتی تو قرآن و سنہ کے مطابق یہ نکاح ہو سکتا ہے۔565 سوال:میں سعودی عرب میں نوکری کرتا ہوں میرا سوال یہ ہے کہ اگر کسی کا لڑکا ہو تو اسکا عقیقہ کرنا سات دن کے اندر ضروری ہے یا بعد میں بھی ہو سکتا ہے کیونکہ میں پاکستان جا کر کرنا چاہتا ہوں اور میری بیوی بھی پاکستان میں ہے؟ جواب:اگر عقیقہ سات دن میں نہ ہوسکے تو بعد میں اسکی قضا دینی واجب ہے جب بھی اللہ توفیق دے بیٹے کے طرف سے 2 اور بیٹی کی طرف سے 1 بکرا ضرور دیں۔564 سوال:میرا سوال یہ ہے کہ میں اپنے بچوں کو بغیرکسی خاص وجہ بہت گا لیاں دیتا ہوں اور مجھے بہت جلد غصہ بھی آ جا تا ہے اور اُن سے بہت ناراض بھی رہتا ہوں کیا آپ مجھے اس بارے میں کوئی رائے دے سکتے ہیں کہ میں ایک نارمل انسان کی طرح زندگی گزاروں؟ جواب:گالیاں دینے سے باز آنے کا علاج ہے ذکر الٰہی کژت کے ساتھ ایک بہت اچھا زکر مندرجہ زیل ہے۔
سبحان اللہ والحمدو لللہ و لا الہ ال اللہ واللہ اکبر والا حولا والا قوۃ الا بااللہ
اگر آپ اس زکر کو کثرت سے کریں گے تو آپ کا غصہ کم ہو جائے گا انشااللہ۔720 سوال:میرا سوال یہ ہے کہ آج کل اکثر غسل خانوں میں شاور لگی ہوئی ہوتی ہے تو کیا اس سے غسل ہو جاتا ہے؟ جواب:جی ہاں ایسی شاور کے زریعے غسل ہو جاتا ہے لیکن یاد رہے کہ ارکان غسل کا پورا ہونا ضروری ہے اگر غسل کے ارکان جیسے وضوع کرنا شرمگاہ کا دھونا تین دفعہ سر کا دھونا پورے جسم پر پانی بہانا اگر یہ پورا نا ہو تو غسل درست نہیں ہوگا۔558